امریکہ یمن کی بربادی کا ذمہ دار ہے : نیویارک ٹائمز 

واشنگٹن : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ یمن جنگ میں امریکہ کا ہاتھ ہر جگہ نظر آتا ہے ۔امریکی اخبا ر کے مطابق امریکہ انسانی بحران میں ملوث ہے جس سے شام اور عراق کے حوالے سے خطہ اور دنیا میں غیر مستحکم اثرات آئیں گے ۔سعودی حمایت یافتہ یمن کی حکومت او رباغیوں کے درمیان خانہ جنگی سے گذشتہ ۳؍ سالوں میں ۱۰؍ ہزار سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں ۔نیو یارک ٹائمزمیں شائع ہونے والے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ سامنے آنے والے ہزاروں افراد کی ہلاکت متاثرین کی کل تعداد کا صرف ایک حصہ ہے او رامریکی حکومت حالات خراب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔

عالمی امدادی ایجنسی نے خبردار کیاتھا کہ سنگین غذائی بحران کا شکار یمن اور چند افریقی ممالک میں ۲؍ کروڑ افراد کی بھوک اور افلاس سے ہونے والی بیماریوں سے ہلاکت کا خدشہ ہے ۔ صرف یمن میں ہی ’’ سیو دی چلڈرنس‘‘ کے مطابق ۲؍ کروڑ ۷؍ لاکھ افراد کی زندگی خطرہ میں ہے جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے ۔ ان کے مطابق ان بچوں کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے ۔یمن میں غذا سے ہونے والی خطرناک بیماری کو لیرا پھیل رہی ہے جس میں اب تک تقریبا ۳؍ لاکھ ۶۰؍ ہزار معاملہ سامنے آئے جن میں سے ۲؍ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یمن میں غذائی بحران کی وجہ حالیہ سالوں میں خشک سالی یا فصلوں کا خراب ہونا نہیں ہے کیونکہ یمن میں زیادہ ترزرعی زمینوں پر قات و دیگر کی پیداوار کی جاتی ہے ۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ باغیوں کا قابض زمینوں کی خوراک بند کر نے کا اقدام جان بوجھ کر اٹھایاگیا او ریہ اقدام ہی لیرا بیماری پھیلنے کا سبب ہے ۔