امریکہ ‘ ہند اور اسرائیل اتحاد۔ بوکھلا یا پاکستان

پاکستانی سینٹ کے چیرمن رضا ربانی نے بتایا مسلم دنیاکے لئے بڑا خطرہ
اسلام آباد۔پاکستان سینیٹ کے چیرمن رضاربانی نے امریکہ‘ اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان بڑھتے اتحاد کو مسلم دنیا کے لئے بڑا خطرہ بتایا ہے ۔ ربانی نے پارلیمنٹری یو نین آف اسلامک کنٹرینر ( پی یو ائی سی) کے تیرہ ویں اجلاس کوخطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ سینٹ سکریٹریٹ کے ذریعہ گذشتہ روز جاری پریس ریلیز میں ربانی نے کہاکہ دنیاکے ممالک کے درمیان رشتے بدل رہے ہیں۔

امریکہ ‘ اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان بن رہے اتحاد سے مسلم دنیاکو بڑا خطرہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے مسلم دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان او رایران ہے ‘ کل کوئی او رملک ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں پاکستان کو دینے والی فوجی امداد پر روک لگادی ہے۔ وہیں ایران میں جاری مظاہرے کو امریکہ نے اپنی حمایت دی تھی۔

ڈان ان لائن میں جمعرات کو شائع خبر کے مطابق ربانی نے کہاکہ پاکستان یروشلم کی تاریخ صورتحال کو بدلنے کی امریکی کوشش کو پرزور مخالفت کرتا ہے۔ ربانی نے امریکہ اس کوشش کو بین الاقوامی قانون او راقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی تجویز کی خلاف ورزی بتایا۔ رضا ربانی نے کہاکہ پاکستان مغربی ایشیاء کے امن عمل کو پڑی سے اتارنے کی کوشش کی مذمت کرتا ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ اس سے نہ صرف قانون وانتظام کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ عالمی سیاست کے اصول کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے ۔ دہشت گردی پر بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ہورہا ہے اس کے ساتھ ہی رضا ربانی نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اپنا سرگرم رول اد کرتا رہے گا۔