امریکہ میں اکثر مسلمانو ں کا گمان ہے کہ ان کے ساتھ یہاں پر تعصبانہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے: سروے 

واشنگٹن : امریکی اداروں کی جانب سے کئے گئے سروے میں ۷۴؍ فیصد امریکیوں نے اعتراف کیا کہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ تعصبانہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔امریکہ فاؤنڈیشن اور امریکن ٹرمپ کی جماعت ریبلکن کے ۷۱؍ فیصد حامی اسلامی کو امریکی کلچر سے متصادم قرار دیتے ہیں ۔مسلم انیشی ایٹو کے مشترکہ سروے میں اسلام او رمسلمانوں کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں دلچسپ اعداد وشمار سامنے آئیں ہیں ۔ امریکہ کی کثیر آبادی مسلمانوں کے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے ۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے دور حکومت میں اس میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے مطابق ۵۶؍ فیصد امریکی اسلام کو امریکی تہذیب سے مطابقت رکھنے والا مذہب سمجھتے ہیں ۔ تاہم ۴۲؍ فیصد امریکی اسلام کو امریکی کلچر سے متصادم قرار دیتے ہیں ۔جب کہ ۶۰؍ فیصد لوگ مسلمانوں کو محب وطن سمجھتے ہیں ۔او ر۳۸؍ فیصد کے نزدیک مسلمان امریکہ سے مخلص نہیں ۔ جب کہ ۵۶؍ فیصد امریکیو ں کا خیال ہیکہ ملک کے مقیم مسلمانوں میں انتہا پسندی عروج پر ہیں ۔واضح رہے کہ امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں ۱۰۰ ؍ سے زائد مسلمان امیدوار میدان میں موجودہیں ۔