اقوال زریں

٭ علم کے بغیر انسان اللہ کو نہیں پہچان سکتا ۔
٭ زندگی اس طرح بسر کرو کہ دیکھنے والے تمہارے دردپر افسوس کرنے کے بجائے تمہارے صبر پر رشک کریں ۔
٭ علم سے محبت کرنا عقل سے محبت کرنا ہے ۔
٭مسکراہٹ محبت کی زبان ہے ۔
٭ میٹھی زبان ہزار دشمنوں سے بچاتی ہے ۔
٭ اعمال کے میزان میں جو چیز سب سے زیادہ بھاری ثابت ہوگی وہ حسن خلق ہے ۔
٭ کھانا ٹھنڈا کر کے کھاؤ ‘ اس میں برکت ہوتی ۔
٭ سب سے بہتر انسان وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہے ۔