اقوال زریں

٭ ہم دولت سے نرم بستر حاصل کرسکتے ہیں ‘ نیند نہیں ۔
٭ بری کتابیں ایسا زہر ہیں ‘ جو جسم کو نہیں روح کو مار ڈالتی ہیں ۔
٭ فضول امیدوں پر بھروسہ کرنے سے بچو‘ یہ احمقوں کا سرمایہ ہے ۔
٭ کامیاب ہے وہ انسان جو ہر وقت خدا کی عبادت کرے ۔
٭ کامیابی ان ہی لوگوں کو ملتی ہے جو کامیابی پر ایمان رکھتے ہیں ۔
٭ عقل جیسی کوئی دولت نہیں اور جہالت جیسی کوئی غربت نہیں ۔
٭ علم آپ کی حفاظت کرتا ہے اور دولت کی آپ حفاظت کرتے ہیں ۔
٭ دوسروں کی برائیوں پرنظر ڈالنے سے پہلے اپنی برائی پر نظر ڈالو ۔
٭ اچھی کتابوں کا مطالعہ دل کو زندہ اور بیدار رکھنے کیلئے ضروری ہے ۔
٭ ماں باپ کی خدمت کرنا اس طرح مفید ہے جس طرح کھیت کیلئے پانی ہے۔
٭ علم کی طلب سے شرم مناسب نہیں کیونکہ جہالت زیادہ باعث شرم ہے۔