اقوال زریں

٭ جو شخص کسی دوسرے کے عیب چھپائے گا اللہ تعالی قیامت کے دن اس کے عیب چھپائے گا ۔
٭ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو خود قرآن پڑھے اور ودوسروں کو پڑھائے ۔
٭ لوگوں کے ساتھ نیک خلق آدھی عقل حسن سوال نصف علم اور حسن تدبیر نصف معیشت ہے ۔
٭ اگر تو گناہ پر آمادہ ہے تو کوئی ایسا مقام تلاش کر جہاں پر اللہ تعالی نہ ہو ۔
٭ حیاء کے ساتھ تمام نیکیاں اور بے حیائی کے ساتھ تمام برائیاں وابستہ ہیں ۔

٭ سب سے بہتر لقمہ وہ ہے جو اپنی محنت سے حاصل کیا جائے ۔
٭ سب سے بڑی جہالت اپنے آپ کو بہتر سمجھنا ہے ۔
٭ لفظ ’’ ہمیشہ ‘‘ اور’’ کبھی نہیں ‘‘ دو ایسے الفاظ ہیں جنہیں کبھی بھی نہیں کہنا چاہئے ۔
٭دنیا کے ہر میدان میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن اخلاق میں کبھی ہار اور تکبر میں کبھی جیت نہیں ہوتی ۔
٭ آمدنی نہ ہوتو قارون کا خزانہ بھی خرچ کرنے کیلئے ناکافی ہوتا ہے ۔

٭ زندگی استاد سے زیادہ اہم ہے کیونکہ استاد پہلے سبق دیتا ہے پھر امتحان لیتا ہے مگر زندگی پہلے امتحان لیتی ہے وہ پھر سبق دیتی ہے ۔
٭ چیزیں استعمال کیلئے ہوتی ہیں اور لوگ پیار کیلئے ہوتے ہیں ۔ بات تب بگڑتی ہے جب چیزوں سے پیار کیا جائے اور لوگوں کو استعمال کیا جائے ۔
٭جو شخص بچپن میں تمیز نہیں سیکھا بڑا ہوکر بھی نہیں سیکھتا۔
٭علم کے بغیر انسان کی زندگی ایسی ہے جیسے کوئی پھول کہ جس میں نہ کوئی رنگ ہو نہ کوئی خوشبو ہو۔