اقوال زریں

٭ جو کچھ بھی مانگنا ہو اپنے رب سے مانگو ، جو واپسی کا تقاضا نہیں کرتا ۔
٭ انسان ہو کر ایسے کام نہ کرو جس سے انسانیت کا دامن داغدار ہوجائے ۔
٭ دشمن اور قرض سے کبھی لاپرواہی نہ برتو ۔
٭ سب سے زیادہ سکھی معاشرہ وہ ہے جس میں ہرشخص ایک دوسرے کیلئے دلی احترام کا جذبہ رکھتاہو ۔
٭ خدا سے ڈرو اور اس کے بعد اس شخص سے خاص طور پر ڈرو جو خدا سے نہیں ڈرتا ۔
٭ گلے اور شکوے سے زبان بند رکھو ، راحت نصیب ہوگی ۔
٭ بدنصیب ہے وہ اولاد جو والدین کی قدر نہیں کرتی ۔