اقوال زریں

٭ دوستی کرنے میں رفتار دھیمی رکھو ، مگر جب ایک بار دوستی ہوجائے تو اسے توازن سے جاری رکھو ۔
٭ سچی بات کہنا اور سننا اچھی بات ہے ۔
٭ اچھا انسان وہ ہے جو کسی کا دیا دکھ تو بھلا دے لیکن کسی کی دی ہوئی محبت کبھی نہ بھلائے ۔
٭ اچھی بات کرنا صدقہ ہے ۔
٭ اچھائی کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے ۔
٭ زندگی کی خوشی اچھی سوچوں سے ملتی ہے ۔
٭دوستی ایک خوبصورت ذمہ داری ہے ۔
٭ دوستی برف کے گولے کی مانند ہے جسے بنانا تو آسان مگر برقرار رکھنا مشکل ہے ۔
٭ دشمن سے ہر وقت بچتے رہو مگر دوست سے اس وقت بچو جب وہ تمہاری بے جا تعریف کرنے لگے ۔
٭ سچا دوست وہ ہے جو آپ کا ساتھ اس وقت دے جب ساری دنیا آپ کا ساتھ چھوڑ چکی ہو ۔
٭ دوست کسی غلطی پر شرمندہ ہوکر آپ کے پاس آجائے تو اسے فوراً معاف کردو ، کیونکہ یہی دوستی کا حق ہے ۔