٭ حصول علم کی روشنی بھی عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔
٭ کامیاب و کامران زندگی یہی ہے کہ جہاں رہو جس حال میں رہو خوش رہو۔
٭ مصائب بھی ایک طرح سے عطیۂ خداوندی ہیں، تاکہ انسان اپنی اصلاح کرے۔
٭ نور ایمان، کسب حلال سے ہی پیدا ہوتا ہے۔
٭ انسانیت کی بقاء کا راز انسانیت کے احترام میں پوشیدہ ہے۔
٭ ایک قابل استاد ایک سورج کی حیثیت رکھتا ہے، جو اپنی روشنی و حرارت ہر چیز اور جگہ تک یکساں پہنچاتا ہے۔
٭ زمانہ کسی کا انتظار نہیں کرتا جو لوگ اپنا وقت بے علمی میں کھو دیتے ہیں وہ اپنی ذلت و رسوائی کے ساتھ اپنی ہر اچھائی بھی کھو دیتے ہیں۔
٭ مسلمانوں کا ایک قوم بن کر رہنا ضروری ہے، کیوں کہ قوم سے جدائی اہمیت ختم کردیتی ہے۔
٭ کامیابی اور ناکامی پر نظر نہ رکھو بلکہ اپنے مقاصد تخلیق کو جانو اور جدوجہد مسلسل جاری رکھو۔