اقوال زریں

٭ اپنے اخلاق و کردار سے لوگوں کو متاثر کرو جس طرح سورج اپنی کرنوں سے ساری دنیا کو متاثر کرتا ہے ۔
٭ کسی شہنشاہ کے تاج سے زیادہ قیمتی ، موتیوں سے زیادہ چمکدار، چاندنی رات سے زیادہ پرکشش اگر دنیا میں کوئی چیزیں ہے تو آپ کے اخلاق اور آپ کی مسکراہٹ ہے ۔
٭ اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا نام دنیا میں باقی رہے تو اپنے بچوں کو اخلاق اور اعلی تعلیم دو ۔
٭ دوستی ، محبت و چاہت مقدس رشتہ ہے جس کی بنیاد اعتماد اور بھروسہ ہے ۔
٭ تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو دیر میں خفا ہو اور جلد راضی ہوجائے ۔ بدتر وہ شخص ہے جو جلد غصہ ہو اور دیر میں راضی ہو ۔
٭ ہمارا حسن و جمال ان کپڑوں میں نہیں جو ہم زیب تن کرتے ہیں ہمارا اصل حسن و جمال علم و شرافت سے ہے ۔
٭ نیک عورت دنیا کی سب سے اچھی متاع ہے ۔