اقوال زرین

٭ جب ہم اپنی پسند کی اشیاء سے محروم ہوں تو موجودہ اشیاء ہی کو پسند کر لینا چاہئے ۔
٭ کاش کا لفظ آپ کی کوتاہیوں کو ظاہر کرتا ہے ۔
٭ جو شخص اپنے دوست کو برے کاموں سے نصیحت کے ذریعے باز نہیں رکھ سکتا ، وہ دوستی کے قابل نہیں ۔
٭ لوگ اپنی ضروریات پر غور کرتے ہیں ، قابلیت پر نہیں۔
٭ حکمت عملی قوت بازو سے زیادہ کام کرنا ہے ۔
٭ احتیاط ، دانشمندی کی سب سے بڑی بیٹی ہے ۔
٭ ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لیتی ہے ۔
٭ زندگی کو سادہ رکھو مگر خیالات کو بلند۔
٭ مکان ہاتھوں سے تعمیر ہوتے ہیں اور گھر دلوں سے بنتے ہیں۔
٭ تمہاری اصل ہستی تمہاری سوچ ہے باقی تو صر ف ہڈیاں اور گوشت ہے ۔
٭ عرش والے سے رابطے مضبوط ہوں تو فرش والے کچھ نہیں بگاڑسکتے ۔
٭ جس شخص کے اچھے دوست ہوں وہ کبھی غریب نہیں ہوتا ۔
٭ کسی کو پانے کیلئے ہماری تمام خوبیاں بھی کم پڑجاتی ہیں اور کھونے کیلئے ایک غلط فہمی ہی کافی ہے ۔
٭ لوگوں سے بدلہ لینے کے بجائے انہیں معاف کردیا کیجئے ۔معاف کردینے سے اطمینان قلب میسر آتا ہے ۔
٭ چھوٹی چھوٹی باتیں دل میں رکھنے سے بڑے بڑے رشتے کمزور ہوجاتے ہیں۔
٭ خوش رہنا چاہتے ہو تو دوسروں کو خوش رکھو ۔
٭ صرف ایک بیوقوف ہی ایک گڑھے میں  دو دفعہ گرتا ہے ۔