اقوال زرین

٭ نیکی وہ راستہ ہے جس پر انسانیت اپنے قدم جماتی ہے ۔
٭ نیکی وہ شبنم ہے جس کے قطرے موتی بن کر انسانیت پر چھلکتے ہیں۔
٭ نیکی وہ راہ ہے جس کی ابتداء خلوص پر اور انتہا انسانیت پر ہوتی ہے ۔
٭ علم ایسی خوشبو ہے جو انسان کے ذہن کو ہمیشہ معطر رکھتی ہے ۔
٭ علم ایسی لاٹھی ہے جو بے سہارا کیلئے سہارے کا کام دیتی ہے ۔
٭ علم ایسی روشنی ہے جو بھٹکے ہوئے انسانوں کی رہنمائی کرتی ہے ۔
٭ علم ایسی زنجیر ہے جس سے ہر انسان کا مستقبل وابستہ ہے ۔
٭ علم ایسا ساتھی ہے جو عمر بھر انسان کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔
٭ علم ایسی بینائی ہے جو کسی نابینا کیلئے شفا کا کام دیتی ہے ۔
٭ علم ایسا موتی ہے جس کی چمک کبھی ماند نہیں پڑتی ۔
٭ علم وہ دولت ہے جسے کوئی بھی چرا نہیں سکتا اور جو سب میں بانٹی بھی جائے تو کم نہیں ہوسکتی۔
٭ علم سے انکسار اور دولت سے غرور پیدا ہوتا ہے ۔