اقوال زرین

٭ حملہ آور دشمن سے زیادہ خوشامدی دوست سے ڈرنا چاہئے ۔
٭ صاف گوئی سے نقصان بہت تھوڑا ہوتا ہے ، مگر فائدہ بہت ہے ۔
٭ کامیابی کا راز ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہنا ہے ۔
٭ جس کام کو پورا کرنے کی طاقت نہ ہو ، اسے اپنے ذمہ نہ لو ۔
٭ ذراسی غفلت مستقبل کو تاریک بناسکتی ہے ۔
٭ عقل کی چابی سے علم کا دروازہ کھلتا ہے ۔
٭ جو اپنی قسمت پر خوش ہے ، دراصل وہی خوش قسمت ہیں۔
٭ غلط خیالات و نظریات برے اعمال کا سبب بنتے ہیں ۔
٭ کبھی کبھی ہماری قسمت کا فیصلہ ہماری زبان کرتی ہے ۔