حکومت سے طلاق بل واپس لینے کا پر زور مطالبہ

نئی دہلی : آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے تین طلاق بل کے خلاف جاری مسلم خواتین کی خاموش مہم رام لیلا میدان میں اختتام پذیر ہوئی۔۔دھوپ کی شدت کے باوجود بڑی تعداد میں مسلم خواتین نقاب میں ملبوس رام لیلا میدان پہنچی او ر اپنے حق میں آواز بلند کی اور اعلان کیا کہ وہ شریعت میں مداخلت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔خواتین کے اس اجلاس کی صدارت آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے شعبہ نسواں کی کنوینر ڈاکٹر اسماء زہرا نے کی ۔او رجماعت اسلامی کے امیر مولانا جلال الدین عمری ،مسلم پرسنل لاء کے رکن مولانا ابو طالب ،اور دوسروں نے خطاب کیا۔مقررین نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ طلاق ثلاثہ سے متعلق متنازع بل واپس لیں۔مولاناجلال الدین عمری نے کہا کہ ہماری بہنوں نے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے ہمیں اس پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ جو قانون بنانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ ان کے حق میں بہتر نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے شوہر کو تین سال کی جیل بھیجا جائے گا تو بچوں کی کفالت کون کرے گا؟