افغان طالبان پر فضائی حملے، 6 شہری ہلاک

کابل ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ طالبان زیرقبضہ علاقہ پر فضائی حملوں سے تقریباً 6 بے قصور شہری ہلاک ہوگئے۔ ایک اطلاع کے بموجب جس کی توثیق نہیں ہوسکی، طالبان کو 12 افراد کی جانیں ضائع کرنی پڑی۔ کل کا دن خونریز ترین دن تھا جس میں دو بم دھماکوں سے 25 افراد کی جانیں ضائع ہوئی تھیں جن میں سے بیشتر صحافتی تھے۔