افغانستان : جلوس جنازہ پر حملہ ، 18 ہلاک

جلال آباد ۔ /31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شورش زدہ مشرقی علاقہ میں ایک جلوس جنازہ کے درمیان دھماکہ سے 18 سوگوار افراد ہلاک اور دیگر 13 زخمی ہوگئے ۔ اس طرح افغانستان میں 2017 ء کا اختتام ہلاکت خیز واقعہ پر ہوا ۔ فوری طور پر اس دھماکہ کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے ۔ تاہم بعد ازاں عہدیداروں نے اطلاع دی کہ سمجھا جاتا ہے کہ حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا ۔ طالبان کے ٹوئیٹر پر اس حملے سے لاتعلقی ظاہر کی گئی ہے ۔ مہلوکین میں تمام عام شہری شامل تھے ۔ حملہ آور نے جو موٹر سائیکل پر سوار تھا مبینہ طور پر جلوس جنازہ پر بم پھینکا تھا ۔ صوبائی محکمہ صحت کے ڈائرکٹر نجیب کماول نے ہلاکتوں کی توثیق کی ہے ۔ حملہ آور قبل ازیں ایک تدفین کے موقع پر سابق گورنر حسکامینا ضلع کے ساتھ دیکھا گیا تھا ۔ بعد ازاں موقع واردات پر گرد میں پھٹی حملہ آور کی موٹر سائیکل خون کے تالاب ، کپڑے ، جوتے اور مہلوکین کی ٹوپیاں زمین پر پڑی ہوئی دیکھی گئیں ۔