اس دیش میں گائے محفوظ ہے مگر خواتین نہیں۔ شیو سینا

الور میں مسلم نوجوان راکھبر حان کی موت کے بعد ریاست کی بی جے پی حکومت اور مرکز کی منشاء پوری طر ح سے نے نقاب ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔

اس واقعہ کے بعد ایک طرف سے تمام حز ب اختلاف کی جماعتیں بی جے پی کی حکومت پر حملہ کررہی ہیں وہیں بی جے پی کی ساتھی شیو سینا نے بھی اس کو اڑے ہاتھوں لینے کاکام کررہی ہے۔

شیوسینا سرابرہ ادھو ٹھاکرے نے پارٹی کے ترجمان ’سامنا‘کو دئے ایک انٹریو میں کہا کہ ملک بھر میں ہجومی تشدد کے ذریعہ گاؤ رکشہ کے نام پر بے رحمی کے ساتھ پیٹا اور قتل کیاجارہا ہے اور حکومت اس پر کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے۔

گائیوں کو بچانے کے نام پر آگر اپ اپنی تمام ترتوجہہ اسبات پر دے رہے ہیں کہ کوئی گائے کاگوشت کھارہا ہے یا نہیں تو یہ شرمناک ہے۔ یہ ہندوتوا نہیں ہے۔

انہوں نے آگے کہاکہ اس دیش میں گائیوں کی حفاظت ہے لیکن عورتوں کی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ دیش میں جس ہندوتوا نظریہ پر عمل کیاجارہا ہے میں اس کو قبول نہیں کرتا۔ ہماری عورتیں غیرمحفوظ ہیں اور آپ گائیو ں کو بچا رہے ہیں۔

ادھو نے کہاکہ شیو سینا نہیں چاہتی کہ گائے کا قتل کیاجائے ‘ لیکن گائیوں کو بچانے کی کوشش میں ہندوستان عورتوں کے لئے سب سے غیرمحفوظ ملک بن گیا ہے جو شرمناک بات ہے۔

اپنے انٹرویو میں شیوسینا سربراہ ٹھاکرے نے صاف کردیا کہ 2019کے عام الیکشن میں شیوسینا تنہا مقابلہ کریگی ۔

ٹھاکرے نے کہاکہ ہم حکومت کا حصہ ہیں‘ لیکن اگرکچھ غلط ہے تو ہم یقیناًاس معاملے میں با ت کریں گے۔ ہم بھارتیہ جنتا کے دوست ہیں لیکن کسی پارٹی کے نہیں۔