’اسلامی دہشت گردی ‘کا مضمون نصاب میں داخل کرنا خطرناک : مولانا انصار رضا

نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اسلامک ٹیررازم ( اسلامی دہشت گردی ) سنٹر قائم کرنے کو لے کر غریب نواز فاؤنڈیشن کے چیر مین مولانا انصار رضا نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت او ریونیورسٹی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر وہ اسلامی دہشت گردی جیسے عنوان کو یونیورسٹی کے نصاب سے باہر نہیں کرتی ہے اینٹ سے اینٹ بجادی جائے گی او رناخوشگوار حالات کی ذمہ داری حکومت او رانتظامیہ پرعائد ہوگی ۔

انھوں نے سوال کیا آخر یہ کورس کس کے اشارہ پر قائم کیا گیا ۔ایچ آر ڈیت یا انتظامیہ ؟اگر ایچ آر ڈی کی منظور ی نہیں تھی تو اس یونیورسٹی انتظامیہ پر اعتراض کیوں نہیں کیا او راس نے منظوری دی ہے تو کس بنیاد پر جس کا جواب ہر انصاف پسند افراد کو چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ اگر انہیں بطور ریسرچ قائم کرنا ہی تھا تو مذہبی دہشت گردی کا نام دیتے جس سے کسی ایک مذہب پر انگشت نمائی نہ ہوتی ۔

انھوں نے کہا کہ اگر یونیور سٹی میں اسلامی دہشت گردی سنٹر قائم کیا جائے گا تو پھر ہندو ، آر ایس ایس دہشت گردی سنٹر بھی قائم کرنا پڑے گا جس سے ملک کے حالات ابتر سے ابتر ہوتے چلے جائیں گے ۔ا سلئے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس پرفورا پابند ی عائد کرے او رملک کی سالمیت کو مضبوط کرے ۔