اسرائیل فوج کی فائرنگ میں 13سالہ فلسطینی بچہ ہلاک

غزہ،13اپریل(سیاست ڈاٹ کام)غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہوگیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فائرنگ اس وقت کی جب ہزاروں فلسطینی غزہ پٹی سے متصل سرحدی باڑھ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس سے 15 سالہ بچہ میسرہ ابو شلوف کی موت ہوگئی ۔میسرہ ابو شلوف غزہ پٹی کے شمالی علاقہ جبالیہ میں فائرنگ کا نشانہ بنا، اس کے علاوہ 15 دیگر فلسطینی بھی زخمی ہوگئے ۔خیال رہے غزہ میں 30مارچ2018 سے شروع ہونے والی احتجاجی مہم کے دوران ابتک 272فلسطینی ہلاک ہوئے ۔ علاوہ ازیں گیس شیلز و گولیاں لگنے سے 16 ہزار 656 فلسطینی شدید زخمی ہوئے ، جبکہ مجموعی طور پر 30 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ۔