اسرائیل سے بات چیت ناقابل تلافی غلطی ہوگی۔ آیت اللہ خامنہ ای

تہران۔ ایران کے سب سے بڑی ئیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاکہ اسرائیل سے کسی بھی قسم کی بات چیت کی پہل ناقابل تلافی غلطی ہوگی۔

خامنہ ای کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے بیان جس میں انہوں نے امریکی نیوز پیپرس سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ اسرائیل کو اپنی سرزمین پر امن کے ساتھ رہنے کی پوری آزادی حاصل ہے۔

حالانکہ سعودی عرب نے سرکاری طور پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیاہے‘ محمد بن سلمان کا یہ تبصرے دوطرفہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

خامنہ ای کا بیان کو ان کی سرکاری ویب سائیڈ پر جاری کیاگیا ہے کے مطابق ’’ چور ‘ مکار اور غاصبانہ قابض اسرائیل کے دور سے کسی بھی قسم کی بات چیت ناقابل تلافی غلطی ہے جو فلسطینیوں کو ان کی آزادی کی جدوجہد میں پیچھے ڈھکیل دی گی‘‘۔

انہو ں نے مسلم ممالک کی عوام سے اسرائیل کو شکست فاش کرنے پر زوردیا۔