اسرائیل اور ہندوستان کے حکمران ’اخلاقی دیوالیہ پن‘ کا شکار : عمران خان

اسلام آباد۔ 9 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔ ووٹ لینے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔ یہ حکمران الیکشن جیتنے کیلئے کس حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے اور ہندوستان اپنے زیر انتظام علاقے کشمیر پر قابض ہے۔’’اسرائیل اور ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی اور خود اپنے اپنے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اسرائیلی اور ہندوستانی عوام اپنے لیڈروں سے یہ نہیں پوچھتے کہ وہ الیکشن جیتنے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ ووٹ لینے کیلئے دونوں ملکوں کی قیادت اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔عمران خان نے کہاکہ ہندستانی وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیراعلی بنجامن نتین یاہو نے ووٹ کیلئے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اپنے اپنے آئین کی خلاف ورزی کرکے بالترتیب کشمیر اور مغربی کنارے پر غیرقانونی طریقہ سے قبضہ کررکھا ہے ۔ اس سے ان کے ذہنی دیوالیہ پن کا پتہ چلتا ہے ۔ ہندستان میں جمعرات سے پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہورہی ہے ۔