اسرائیلی فوج کے ہاتھوں چار مزید فلسطینیوں کی موت کے سبب غزہ میں احتجاج کاسلسلہ ہنوز جاری

یروشلم۔فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز روایتی احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرینگ میں مزید چار فلسطینی ہلاک ہوگئے جبکہ سات سو کے قریب زخمی ہیں۔

غزہ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق ’’ گریڈمارچ آف ریٹرن‘‘ کی شروعات کے بعد سے اب تک اسرائیل کی فایئرنگ میں 36فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

اسکورل ڈاٹ ان کے مطابق فلسطین کے سفیر نے اقوام متحدہ میں اسرائیل پر’’ اپنے زیرقبضہ علاقوں میں بے رحم اور ہتھیار بند افواج کے ذریعہ نہتے شہریوں کو آزادی اور انصاف کے مجبور کرنے ‘‘ کا ذ مہ دار ہے۔

احتجاج میں شامل ہونے کے لئے غزہ کی سر حد پر بنے پانچ کیمپوں میں احتجاجی صبح کی اولین ساعتوں سے ہی جمع ہوگئے تھے۔

اسرائیل کی دفاعی افواج نے نہتے احتجاجیوں پر احتجاج کے دوران زندہ کارتوسوں کا استعمال کیا۔فلسطین کے تیس ہزار لوگ 31مارچ کے روز چھ ہفتوں طویل احتجاج کا غزہ میں شروعات کی تھی ان کا مطالبہ تھا کہ پناہ گزینوں کو ان کے گھر واپس جانے کی اجازت دی جو اب اسرائیل میں ہے۔

احتجاج کا اختتام15مئی کو ہوگا۔اقوا م متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گیٹرس کے علاوہ یورپین یونین کے خارجی امور کے چیف فیڈریک موگیرینی نے زوردیا کہ اسرائیل ملٹری کی جانب سے استعمال کئے جانے والے زندہ کارتوس کی شفافیت کے ساتھ تحقیقات ہونی چاہئے