اسرائیلی فوجیوں کیساتھ جھڑپ میں 3 فلسطینی ہلاک ، 40 زخمی

غزہ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں محمد ج?جو? (16)، عطیہ یاسین (40) اورعبدالعزیز ابوشرعیہ (28) کی موت ہو گئی۔ مشرقی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں جمعہ کو کم از کم تین فلسطینیوں کی موت اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں محمد جیجوی (16)، عطیہ یاسین (40) اورعبدالعزیز ابوشرعیہ (28) کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ مشرقی غزہ پٹی اور اسرائیلی سرحد کے قریب ’پرامن احتجاج اور ریلی‘ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ القدرہ نے کہا کہ زخمیوں میں چار طبی کارکنان اور دو مقامی فوٹو جرنلسٹ شامل ہیں۔