استنبول پر برف کی دبیزچادر سینکڑوں پروازیں منسوخ

استنبول ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں پروازیں جو استنبول کے دو اہم ایرپورٹ سے روانہ ہونے والی تھی، منسوخ کردی گئیں کیونکہ سال کے آخری دن استنبول میں اتنی برفباری ہوئی کہ پورا شہر برف کی چادر کے نیچے چھپ گیا۔ سیاح شہر کی تصویریں لینے کیلئے جمع ہوگئے لیکن مقامی شہریوں کیلئے یہ صورتحال خوشگوار نہیں تھی۔ وہ نئے سال کیلئے باہر نکالنا چاہتے تھے لیکن برف کی چادر کی وجہ سے اپنے گھروں تک محدود ہوگئے تھے۔ استنبول کے اتاترک ایرپورٹ سے 265 اندرون و بیرون ملک اور صبیحہ کوک سن ایرپورٹ سے 37 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ خانگی ایرلائن پیگاسوس میں بھی اپنی 34 پروازیں منسوخ کردیں ۔ استنبول برف کی دبیز چادر کے نیچے چھپ گیا ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں برف کی یہ چادر 30 سنٹی میٹر دبیز ہے۔