استقامت

بچو!  حضرت امام احمد بن حنبل ؒ کو ایک مرتبہ خلیفہ کے سپاہی پکڑ کر لے گئے اور کوڑے مارے گئے۔ یہ سزاء انہیں اللہ کی اطاعت کرنے کے جرم میں ملی تھی۔
آپ بڑے مایوسی کے عالم میں جارہے تھے کہ راہ میں ایک مشہور چور و عیار ابوالہشیم ملا۔ آپ سے کہنے لگا۔ میرا نام دربارِ خلافت میں درج ہے۔ بار بار میں چوری کرتے پکڑا گیا۔ بڑی بڑی سزائیں برداشت کیں مگر میں کوڑے کھا کر جیل سے نکلتا ہوں اور سیدھا چوری کرنے چلا جاتا ہوں ۔ میری یہ استقامت شیطان کی اطاعت میں ہے مگر افسوس ہے تم پہ کہ تم اللہ کی محبت میں اتنی استقامت بھی نہ دکھا سکے کہ دینِ حق کی خاطر چند کوڑے ہی برداشت کرلیتے‘‘۔ حضرت امام احمد بن حنبل ؒ کا کہنا ہیکہ اس دن سے میرا حوصلہ و استقامت اور بڑھ گئے۔