اساتذہ سے تعلقات کے آداب

٭ اپنے استاد کی ہمیشہ دل سے قدر کیجئے وہ چاہے مالی طور پر کم حیثیت ہو کبھی مذاق کا نشانہ نہ بنائیں ۔
٭ استاد روحانی باپ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے سختی کرنے پر کبھی اس کی شکایت نہ کریں بلکہ اس کے جائزگلہ کو دور کرنے کی کوشش کیجئے ۔
٭ استاد کی خوشی اور غم میں شریک ہونا چاہئے ۔
٭ استاد کی نظروں میں مقام بنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے بس محنت کیجئے اور استاد کی عزت کیجئے ۔
٭ استاد اگر کوئی اچھی بات بتائے یا اچھا لیکچر دے تو اس کی تعریف کیجئے ۔
٭ استاد سے کبھی گستاخی نہ کیجئے اور نہ ہی اونچی آواز میں بات کیجئے ۔
٭ استاد کے پیچھے سے اس کا مذاق نہیں اُڑانا چاہئے اس کی عزت کی حفاظت کرنی چاہئے ۔
٭استاد سے تعلیم کے علاوہ بھی مشورے لینے چاہئے استاد اپنے تجربے اور مشاہدے کی بناء پر آپ کی صحیح رہنمائی کرتے ہیں ۔