ارویند کجریوال سے ایروم شرمیلا کی ملاقات

نئی دہلی۔/27ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) منی پورکی جہد کار ایروم شرمیلا جنہوں نے حال ہی میں 16سال طویل بھوک ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرلی تھی آج چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال سے ملاقات کرکے ریاست میں کانگریس اور بی جے پی کو شکست دینے کیلئے انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال میں منی پور میں نافذ العمل قانون خصوصی اختیارات برائے مسلح افواج کے خلاف طویل بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ سیاست میں داخل ہوکر وزارت اعلیٰ کیلئے مقابلہ کرنا چاہتی ہیں اور موجودہ چیف منسٹر اوکرم ایبولی سنگھ کے خلاف مقابلہ کی خواہش مند ہیں جو کہ کانگریس کے راستہ میں ارویند کجریوال نے ایک ٹوئٹر پر بتایا کہ میں نے آج ایروم شرمیلا سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور جرأتمندی کو سلام کرتا ہوں اور سیاسی میدان میں کامیابی کیلئے خواہشمند ہوں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ شرمیلا نے کجریوال کے ساتھ سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور یہ معلومات حاصل کیں کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے کس طرح کانگریس اور بی جے پی کو شکست دی ہے۔ ’ عاپ‘ سربراہ نے انہیں انتخابی مہم میں سوشیل میڈیا کے استعمال کا مشورہ دیا اور اپنے سیاسی تجربات سے آگاہ کیا۔