ارمیلا ماتونڈکر کانگریس میں شامل

نئی دہلی،27مارچ(سیاست ڈاٹ کام) مشہور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر چہارشنبہ کو کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں محترمہ ماتونڈکر کے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ممبئی شمال مغربی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار سنجے نروپم اور ممبئی کانگریس کے صدر ملند دیوڑا بھی موجود تھے ۔ محترمہ ماتونڈکر نے کانگریس کی رکنیت حاصل کرنے سے پہلے پارٹی کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات کی۔