احمد آباد میں بھی دہلی جیسا سانحہ ، کالے جادو کے سبب پورے خاندان کی جان گئی 

احمدآباد : گجرات کے احمد آباد میں دہلی کے براڑی جیسا سانحہ سامنے آیا ہے ۔ احمد آباد میں نروڑا علاقہ میں ایک فلیٹ میں کنال ترویدی ، ان کی بیوی کویتا ا ور بیٹی کا نعش دستیاب ہوئی ہے ۔او رکنال کی ماں کی بے ہوش پائی گئی ۔ یہاں کالا جادو کے سبب ایک خاندان کے تین افراد کی جان چلی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق احمد آباد کے نروڑا علاقہ میں واقع ایک فلیٹ میں۴۵؍ سالہ کنال ترویدی ، ان کے اہلیہ کویتااو ران کی۱۶؍ سالہ بیٹی کا لاش دستیاب ہوئی ہے ۔جب کہ کنال کی ماں کی لاش بے ہوش پائی گئی ۔

پولیس کے مطابق گذشتہ ۲۴؍ گھنٹے سے ان کا گھر بند تھا ۔ان کے رشتہ دار انہیں فون کررہے تھے لیکن اس کو کوئی جواب نہیں مل رہاتھا ۔ اس لئے ان کے خاندان کے کچھ لوگ پولیس میں شکایت درج کرواکر ان کے مکان پہنچی ۔ گھر اندر سے بند ہونے کے سبب کھڑکی سے داخل ہوئی پولیس کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب وہ گھر کے اندر کے حالات کا نظارہ کیا ۔

کنال ترویدی پھانسی پر لٹکا ہوا پایاگیا او راس کی بیوی او ر۱۶؍سالہ لڑکی بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے ۔گھر کے تلاشی کے دوران انہیں خودکش نوٹ دستیاب ہوا جس میں لکھا ہوا تھا کہ وہ کبھی بھی خود کشی نہیں کرسکتے ، لیکن کالا جادو کی وجہ سے خودکشی کررہے ہیں ۔شیر الوداع کہہ رہا ہے ۔‘‘ پولیس مصروف تحقیقات میں ہے ۔