احتجاجیوں نے ووٹ کیو ں نہیں دیا؟

انتخابات تو ابھی ختم ہوئے ہیں’ ٹرمپ کا ریمارک
واشنگٹن: صدر امریکہ ڈونالڈٹرمپ نے آج ان ہزاروں احتجاجیو ں کو تنقید کا نشانا بنایا جومبینہ طور پر ان کی تخریبی اور مخالف خواتین پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل ائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان سب نے رائے دہی میں حصہ کیوں نہیں لیا۔

تاہم ٹرمپ نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہاکہ وہ عوام کی اظہار خیال کی آزادی کو تسلیم کرتے ہیں۔انہو ں نے ٹوئٹ کیا کہ پرامن احتجاج ہماری جمہوریت علامت ہے۔ اگرچہ میں ان سے اتفاق نہ کروں پھر بھی میں ان کے اظہار خیال کی آزادی کو تسلیم کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ ٹوئٹ اس وقت کیاجبکہ ملک کے بڑے شہروں اور ٹاونس میں لاکھوں افراد احتجاج کررہے ہیں۔ٹرمپ نے کہاکہ کل میں نے ان احتجاجی مظاہروں کا مشاہدہ کیا اورمیرا یہ تاثر تھا کہ انتخابات تو ابھی ختم ہوئے ہیں۔

پھر انہوں نے ووٹ کیوں نہیں دیا؟ٹرمپ نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کل سے سی ائی اے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کا ذکر کیا۔

اس دوران وائٹ ہاوز کے پریس سکریٹری سین اسپائسر نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ خواتین کے احتجاجی مارچ کے تعلق سے وائٹ ہاوز نے بیان جاری کیاہے