اتر پردیش : یوگی حکومت میں مرزا پور کا نام بھی تبدیل کیا جائے گا ، شاہ فارسی لفظ ہے امیت اپنا نام بھی بدل لیں: عرفان حبیب 

مرزا پور: الٰہ آباد اور فیض آباد کا نام تبدیل ہونے کے بعد بی جے پی کے مقامی لیڈروں اور دیگر ہندو وادی تنظیموں نے مرزا پور کا نام بھی بدلنے کی مہم تیز کردی ہے ۔ اس ضمن میں زیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو کئی مرتبہ خط بھی ارسال کر چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ مرزا پور کو سرکل ہیڈ کوراٹر کا درجہ دیا جاتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اس علاقہ کو دو طرح سے لکھا جاتا ہے ۔

سرکاری طور پر اسے تحروروں میں ’’ مرزا پور ‘‘ لکھا جاتا ہے او رمقامی لوگ ’’ میرزا پور ‘‘ لکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرزا پور کا نام میر جعفر سے جڑا ہے لیکن اس کو کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے۔اس کی تشریح اس طرح کرتے ہیں کہ میر کا معنی ہے سمندر او رجا کا معنی ہے پیدا ہونا ۔ سمندر سے پیدا ہونے والی لکشمی مطلب مرزا پور کا نام کے معنی لکشمی پور ہے۔مقامی لوگو ں کاکہنا ہے کہ وندھیا علاقہ کی دیوی وند ھوا سنی کا یہ پیٹھ مہا لکشمی کی ہم معنی ہے ۔

دیوی یہاں مہا لکشمی کی شکل میں موجود ہیں او رلوگ اس کی پوجا کرتے ہیں ۔لہذا ضلع کا نام وندھیا دھام ہونا چاہئے ۔ضلع مرزا پور کے نام کو بدلنے کا مطالبہ کئی سال پرانا ہے۔اس قبل کے وزراء اعلی سے مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اس پر عمل آوری نہیں ہوئی ۔ اسی دوران معروف مؤرخ عرفان حبیب نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ اپنا نام بھی بدل لیں کیونکہ شاہ فارسی لفظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکمراں ریاستوں میں شہروں او رعمارتوں کے نام بدلنے رہیں ہیں ۔

روزانہ کہیں نہ کہیں سے جگہ سے یا شہر کے نام بدلے جانے کی خبریں آرہی ہیں ۔