مظلوموں کی آہیں دنیا میں عدم انصاف کا کھلا ثبوت : طیب اردغان

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردڑغان نے کہا کہ دنیا بھر میں مظلوموں کی آہیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دنیا میں عدل و انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہم نئی طرز کا صدارتی نظام نافذ کریں گے۔

ہم ایسا ترکی بنانا چاہتے ہیں جس میں انتظامیہ کوزیادہ بااختیار اور عدلیہ کو موثر اور ہر طرح کے دباؤ سے آزادکرایاجاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا مظلوموں کی آہوں ئاور سسکیوں کوسنتی ہے۔مشرقی وسطیٰ، جنوبی ایشیا ، افریقہ،جنوبی امریکہ اور دنیا کے دوسرے ممالک میں بڑی تعداد میں اقوام مظلوم ہیں۔ان مظلوموں کی آہیں حکومت کے ایوانوں تک پہنچتی ہیں مگر ان کی فریاد نہیں سنی جاتی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں عدل و انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔

اردغان نے مزید کہا کہ ترکی سات سال سے شام کے ۳۵؍ لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے ۔یہ لوگ اپنے حقوق اورانصاف کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں۔دنیا کو انہیں ان کے حقوق فراہم کرنے میں ان کا ساتھ دینا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ممالک ترکی کو کئی ملین پناہ گزینوں کی بہبود کے لئے مدد نہیں کرتے وہ دہشت گردوں کو کرڑوں ڈالر کی امداد او راسلحہ دیتے ہیں ۔