اترپردیش پولیس نے عوام کو گائے کی حفاظت کی قسم دلائی ۔

میرٹھ/15ڈسمبر(ایجنسی) اتر پردیش کے بلند شہر میں مبینہ طور سے گاؤکشی کی بات سامنے آنے پر بھڑکے تشدد (بلند شہر ) میں ایک پولیس انسپکٹر اور ایک لڑکے کی موت ہوگئی تھی، اس واقع کے بعد اب یوپی پولیس نے ایسے واقع کو روکنے کے لیے ایک نیا طریقہ نکالا ہے، یوپی پولیس اب لوگوں کو گاؤ رکشا کی قسم دلا رہی ہے، اور ایسے واقعات کو روکنے کی اپیل کررہی ہے، دراصل نیوز ایجنسی میں آئے ایک ویڈیو میں پولیس والے میرٹھ کے ایک گاؤں میں لوگوں کو گاؤرکشا کی قسم دلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں-
ویڈیو مںی یوپی پولیس کا ایک انسپکٹر نظر آرہا ہے، جو گاؤں کے لوگوں کو گاؤ رکشا کی قسم دلا رہا ہے، ویڈیو میں پولیس والے گاؤں کے لوگوں کو قسم دلا رہا ہے، ہم قسم کھاتے ہیں کہ ہم اپنے گاؤں یا آس پاس کے علاقے میں گاؤکشی نہیں ہونے دیں گے-