اترپردیش : شیعہ وقف بورڈ صحیح ہاتھوں میں نہیں ہے ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو ساتھ آنا چاہئے : مولانا سید کلب جواد 

آگرہ : شیعہ وقف بورڈ کے موجودہ چیر مین وسیم رضوی بد عنوان شخص ہیں ۔ انہوں نے کروڑہا روپیوں کا گھپلا کیا ہے ۔ ان کے خلاف سی بی آئی جانچ کی جانی چاہئے ۔ آر ایس ایس کے کچھ رہنما وسیم رضوی کی سرپرستی کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید کلب جواد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج شیعہ وقف بورڈ صحیح ہاتھوں میں نہیں ہے ۔

پاکستان کے خلاف ایئر اسٹرائک حملوں کے متعلق انہوں حکومت کی ستائش کی او ر کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کا عالمی بائیکاٹ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والو ں کو ہمارے وزراء گلے لگاتے ہیں ۔ مولانا سید کلب جواد نے کہا کہ پاکستان کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے اور اس کے ساتھ دہشت گردی کیلئے رقم فراہم کرنے والے ممالک کے خلا ف بھی کارروائی کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو ساتھ آنا چاہئے ۔