اترپردیش : سرکاری ہیلت سنٹر میں ڈاکٹرس عدم دستیاب ، خاتون نے زمین پر بچہ جنم دیا ۔۔

گنڈہ : ریاست اترپردیش میں یوں تو وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ ترقی کے بلند بانگ دعویٰ کرتے ہیں ۔ لیکن اس ترقی کی قلعی آج کھل گئی ۔ سرکاری دواخانہ میں ڈاکٹرس عدم دستیابی کے سبب ایک خاتون نے زمین پر ہی بچہ دیدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریاست اترپردیش کے گنڈہ ضلع میں ایک سرکاری ہیلت سنٹر میں ڈاکٹرس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک خاتون نے فرش پر بچہ کو جنم دیدیا ۔ ریاستی ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلت ڈاکٹر رتن کمار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ او رجو اس معاملہ میں ملزم قرار پائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

یوگی حکومت اگر دوسرے غیر ضروری معاملات جیسے ریلوے اسٹیشن ، شہروں اور چوکوں کے نام بدلنے کے بجائے صحت وطب میں دلچسپی لیتی تو یہ ریاست کی ترقی میں ایک نیا قدم ہوتا ۔
واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بتایا کہ ہندوستان میں زچگی کے وقت ہر گھنٹہ میں کم از کم پانچ خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں ۔ مزید بتایا گیا کہ ہندوستان میں ہر تقریبا پینتالیس ہزار خواتین زچگی کے وقت فوت ہوجاتی ہیں ۔ ہندوستان میں آبادی کے لحاظ سے ڈاکٹرس کی بہت قلت ہے ۔ سرکاری عہدیداروں کے مطابق ہندوستان میں ۱۶۶۸ ؍ لوگوں کے لئے صرف ایک ڈاکٹر ہے ۔