ابوظہبی میں مہیب آتشزدگی 6 پاکستانی شہری ہلاک

ابوظہبی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی کے ایک ولا میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اْٹھی جس نے پوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ حادثہ میں 6 پاکستانی جاںبحق ہوئے جن میں سے 4 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی میں واقع ایک ولا کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے سمیت پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے ہی ولامکمل طور پر خاکستر ہوگیا تھا۔ولا میں موجود باقی تمام افراد محفوظ رہے لیکن جس کمرے میں آگ لگی اْس میں موجود 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ ان میں 3 بھائی محمد فاروق، عمر فاروق، خرم فاروق اور اْن کا کزن علی حیدر کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جبکہ خیال افضال اور عید نواز خان بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔