بی جے پی صدر اپنے بیان سے منحرف

ممبئی :بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج یہاں ایک بار پھر حزب اختلاف کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے ایک ساتھ آنے پر نام نہاد اتحاد قرار دے کر انہیں جانوروں کا اتحاد قرار دینے پر سخت اعتراضات سامنے آنے پر ایک گھنٹے میں اپنے بیان سے انحراف کرلیا ہے اور کہا کہ یہ صرف ایک مثال ہے کہ جنگل میں سیلابی پانی آنے سے جانور جس طرح متحد نظر آتے ہیں ٹھیک اسی طرح اپوزیشن متحد ہو چکا ہے ۔جو کہ ۲۰۱۹ء کے عام انتخابات میں مودی کے سیلاب کا شکار ہوکر متحد ہورہے ہیں۔امیت شاہ نے اپوزیشن کی گروہ بندی کے خلاف پھر سے سخت ترین الفاظ استعمال کئے ہیں اور اس اتحاد کو جانوروں کے اتحاد سے مترادف قرار دیا ہے۔