ائی ایس ائی ایل : امریکہ نے اپنے شہریوں کو انڈیا میں چوکس رہنے کی ہدایت دی

نئی دہلی:ایک تجویزی اعلامیہ میں ‘ امریکی سفارت خانہ(یوایس)نے ہندوستان میں مقیم اپنے شہریوں کو چوکس رہنے اور عوامی مقامات سے دوررہنے کا انتباہ اور ہدایت جاری کی ‘ یہ انتباہ اس وقت جاری کیاگیا جب میڈیا کی جانب سے ہندوستان میں مغربی ممالک کے لوگوں کو ائی ایس کی جانب سے نشانہ بنانے کے خدشات کا اظہار کیا گیاہے۔

امریکی سفارت خانہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ’’میڈیا رپورٹس سے ملے اشارے جس میں ائی ایس ائی ایل کی جانب سے انڈیا میں حملوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

توہم تعطیلات میں ہیں لہذا مہربانی فرماکر آپ لوگ چوکنا رہیں۔امریکی سفارت خانہ نے ہندوستان میں مغربی لوگوں پرحملوں کے خدشات کے پیش نظر انتباہ دیتے ہوئے انہیں مذہبی مقامات‘مارکٹ اور تہوار کے مقامات سے باز رہنے کی ہدایت دی‘‘

۔سفارت خانہ نے ’’ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ستمبر9‘2016کو جاری کردہ عالمی انتباکے بعد سے اپنے تمام شہریوں کی حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں تمام تفصیلات فراہم کرنے کا کام کیا ہے‘‘۔
ANI