آکسیجن کی کمی…!!

بچو! جب ہمارے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے تو ہمارا جسم سست پڑنے لگتا ہے اور دماغ ہمارے جسم کو حکم دیتا ہے کہ وہ اضافی آکسیجن حاصل کرے۔ اس پر ہم منہ کو کھول کر زور سے سانس لیتے ہیں جس سے ڈھیروں آکسیجن ہمارے دل میں چلی جاتی ہے۔ تنگ جگہ میں جمائیاں بہت آتی ہیں اس لئے کہ وہاں آکسیجن کم ہوتی ہے۔ اس صورت میں فوراً باہر کھلی ہوا میں چلے جانا چاہئے ورنہ آپ جتنی دیر وہاں بیٹھیں گے اسی طرح منہ کھول کھول کر جمائیاں لیتے رہیں گے۔
ہوا ہمیں نظر کیوں نہیں آتی؟
کوئی بھی چیز اس وقت نظر آتی ہے جب اس سے روشنی ٹکرا کر واپس آئے اور آنکھوں کے راستے میں دماغ کو اطلاع کرے لیکن ہوا ایک ایسا مادہ ہے جس سے روشنی ٹکرا کر واپس نہیں آتی بلکہ اس میں سے پار ہوجاتی ہے اس لئے وہ ہمیں نظر نہیں آتی۔
خوف کی حالت میں دل تیز کیوں دھڑکتا ہے؟
جب انسان کو کسی قسم کا خوف محسوس ہوتا ہے تو اس وقت اس کے بدن سے ایڈر نیلین یا ایپی نیفرین ہارمون خارج ہوتا ہے۔ یہ ہارمون سیدھا دل پر اثرانداز ہوتا ہے اس طرح دل تیز دھڑکنے لگتا ہے۔