آلو کے رول

 

اجزاء : آلو ( اُبلے ہوئے ) آدھا کلو، بندگوبھی پیالی ، گاجر ( باریک کٹی ہوئی ) پیالی ، ہری پیاز پیالی ، نمک حسب ذائقہ ، سویاسوس دو چمچ ، اجینو موتو ایک چمچ ، کالی مرچ آدھا چمچہ ، انڈے دو عدد ، ڈبل روٹی ( بڑے سلائسز ) ایک عدد ، آئیل دو کپ ، ڈبل روٹی کا چورا 4/3 پیالی ۔
ترکیب : اُبلے ہوئے آلوؤں کو کچل لیں ۔ ہلکا سا تیل ڈال کر سبزیوں کو تھوڑا سا فرائی کرلیں ۔ سویا سوس ، نمک ، اجینوموتو ، کالی مرچ ملائیں ۔ کچلے ہوئے آلوؤں میں سبزیوں کو ملادیں ۔ ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ کر سلائسز پر پانی لگاکر نرم کرلیں اور دباکر بیل لیں ۔ سلائسز پر آلوؤں کا مرکب لگاکر رول کرلیں پھر انڈوں میں ڈبوکر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں ۔ ڈیپ فرائی کرلیں اور جاذب کاغذ پر رکھ کر آئیل خشک کرلیں۔
٭٭٭٭٭