آصف زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثہ سے بچ گیا

اسلام آباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کا ہیلی کاپٹر آج اس وقت حادثہ سے بال بال بچ گیا جب وہ زمین پر اتر رہا تھا ۔ پیپلز پارٹی کے معاون چیرمین آصف علی زرداری چیف منسٹر سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ میڈیکل کالج کے افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب کرنے ٹنڈوآرم جارہے تھے ۔ ان کے استقبال کے لیے ہیلی پیاڈ پر سرخ قالین بچھایا گیا تھا لیکن ہیلی کاپٹر کے پنکھوں کی ہوا سے یہ قالین ہوا میں اڑنے لگا ۔ یہ قالین ہیلی کاپٹر کے پنکھوں میں پھنس سکتا تھا لیکن پائیلٹ نے محفوظ طریقہ سے ہیلی کاپٹر کو اتار لیا ۔۔