آصف جاہی حکمرانوں کے تئیں بی جے پی نے اگلا پھر ایک بار زہر۔ سردار پٹیل نے حیدرآباد کو ایک اور مسلم بننے سے روکنے کاکام کیا۔لکشمن

حیدرآباد۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے اتوار کے روز ریاست حیدرآباد کی انڈین یونین میں شمولیت کے لئے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے روز کو قابل ستائش قراردیا۔تلگو فلم دی لاسٹ نظام آف حیدرآباد کے اداکاروں کو تہنیت پیش کرنے کے بعد لکشمن نے کہاکہ حیدرآبادکے لوگ انہیں نظام کی حکومت سے آزادی دلانے میں سردار پٹیل کے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ حالانکہ ہندوستان نے 15اگست1947کو آزاد ہوگیاتھا مگر تیرہ ماہ او ردو دن لگے حیدرآباد کو آزاد کرانے میں۔ لکشمن نے کہاکہ سردار پٹیل کے بغیر حیدرآباد یا تودوسرا پاکستان بن جاتا یاپھر بنگلہ دیش نہیں تو ایک اسلامی ملک بنادیاجاتا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ فلم رضاکاروں کے ظلم کو پیش کریگی ۔ انہو ں نے نظام حکومت کے خلاف آریہ سماج او رآندھرا مہاسبھا کی جدوجہد کا بھی اس موقع پر ذکر کیا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ سرکاری طور پر 17ستمبر کولبریشن ڈے منانے سے گریز کررہے ہیں۔