آر پی ایف کے کانسٹبل نے مولوی تبریز سے کہاکہ’مسلمانوں کے باپ کا ریلوے اسٹیشن نہیں چل اٹھ‘۔

کشن گنج۔ مولوی تبریز عالم نے اپنے بیان میں کہاکہ آر پی ایف کا جوان جب میرے ساتھ مارپیٹ کررہا تھا تو میں اس سے بارہا معذرت خواہی کررہا تھا۔پہلے تو جوان نے کہاکہ مسلمانوں کے باپ کا ریلوے اسٹیشن نہیں چل اٹھ‘ یہا ں سے بھاگ ورنہ خو ن پی جاؤں گا‘ پھر اس کے بعد پیٹائی شروع کردی۔

دونوں ہاتھ جوڑ کر میں نے اس سے معافی کی گوہار لگائی ‘ میں نے اس سے رحم کی بھیک مانگی مگر وہ کہہ رہا تھا کہ میری آواز کو خاموش کردیگا۔جب آر پی ایف کا کانسٹبل بابل داس نے میری داڑھی کھینچنا شروع کردی اور میرے ٹوپی اتارنے لگاتو پھر وہاں پر موجود مسافرین نے دیکھا اور نشہ میں دھت کانسٹبل سے مجھے بچانے کاکام کیا۔

مسافرین نے آر پی ایف کے کانسٹبل بابل داس کو ریلوے پولیس کے حوالے کردیا۔ میں نے ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ آر پی ایف کمانڈنٹ کے مطابق کانسٹبل بابل داس کو برطرف کردیاگیاہے۔

کشن گنج کے رکن پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی نے کشن گنج پولیس سے کہاکہ وہ ریلوے اسٹیشن پر نظر رکھیں اوثر اس طرح کی حرکتیں کرنے والے کانسٹبلوں کے خلاف کڑی کاروائی کی جائے۔

جے ڈی یو کے نائب صدر محمود اشرف نے بھی خاطی پولیس جوانو ں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔