آر ایس ایس کے 11کارکنوں کو دوہری عمر قیدکی سزاء

تھرویننتا پورم : ایک مقامی عدالت نے آج11گیارہ آر ایس ایس کارکنوں کو سال 2008میں پیش ائے سی پی ائی (ایم)ورکرکے قتل می دوہری عمر قیدکی سزاء سنائی ۔ایڈیشنل سیشن کورٹ جج ٹی کے یونیمول نے کہاکہ سزاء جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ ایک اور کو عمر قید جبکہ دوسرے کو تین سال کی سزاء بھی سنائی گئی۔یکم اپریل 2008میں ہوئے سی پی ائی ( ایم ) ورکروشنو کے کیتھا موکو شہر میں ہوئی قتل میں عدالت نے 13لوگوں کو قصوار ٹھرایا ہے۔

وکیل استغاثہ کے مطابق ملزمین نے سیاسی رنجش کی وجہہ سے وشنو پر تلواروں اور آہنی سلاخوں کے علاوہ دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیاتھا۔

اس کیس میں16افراد ماخوذ ہوئے جن میں سے ایک بری جبکہ ایک فوت اور ایک مفرور بتایاگیا ہے۔سنوائی کے دوران استغاثہ نے 77گواہوں سے سوال جواب کیاجبکہ162کو پیش کیااور 65چیزیں بھی عدالت میں پیش کی۔
PTI