آئندہ مدت کی قومی صدارت کے لئے مولانا سید ارشد مدنی کا نام اتفاق رائے سے منظور

لکھنؤ : جمعیۃ العلماء ہند اتر پردیش کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس دفتر قیصر باغ لکھنؤ میں منعقد ہوا ۔اس اجلاس کی صدرات ریاستی صدر مولانا سید اشہد نے کی ۔جمعیۃ علماہند کے صدر کی میعاد مکمل ہوچکی ہے ۔

انتخابات سے قبل صدر جمعیۃ علما ء ہند کا انتخاب عام ریاستی جمعیۃ علماء کو کرنا ہوتا ہے جملہ ریاستوں سے نام کی سفارش کی جاتی ہے ۔جمعیۃ علماء اتر پردیش کے جنرل سکریٹر ی مولانا عبد الہادی نے مولانا سید ارشد مدنی کی بے لوث خدمات او ر گونا گو خداد صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مولانا کا نام

ہر شہری کے دل کی آواز بتایا او رمولانا سید ارشد مدنی کا نام پیش کیا ۔جس کا جملہ اراکین بشمول صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش نے متفقہ طورپر منظور کیا۔مفتی اشفاق احمد نے اس موقع پر کہا ہے کہ مولانا سید ارشد مدنی کے علاوہ کوئی دوسرا نام اراکین کی طرف سے پیش نہیں ہوا۔اس لئے آئندہ صدارت کے لئے مولانا سید ارشد مدنی کا نام با تفاق رائے منظور کیاگیا او رطے پایا کہ مرکزی دفتر کو تجویز روانہ کردی جائے ۔ صدر اجلاس مولانا سید اشہد نے انتخابی عمل کی تکمیل پر اللہ کا شکر ادا کیا او رکہا کہ اللہ تعالی خیر و برکت عطا فرمائے او رمزید خدمت کا موقع عطا فر مائے ۔