آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اگر صحیح حکومت برسر اقتدار نہ آئی تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے : ۔ پرتاپ بھانو مہتا 

نئی دہلی : ۲۰۱۹ء میں لوک سبھا انتخابات ملک او ر جمہوریت کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ یہ انتخابات ملک میں جمہوریت کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرتاپ بھانو مہتا نے انڈیا نوڈے انکلیو 2019 میں کیا ۔ ملک کی سیاست پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسٹر پرتاپ بھانو نے کہا کہ اگر ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات میں صحیح پارٹی کامیاب نہ ہوئی تو ملک کی جمہوریت خطرہ میں پڑجائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ملک میں کچھ لوگ اچھا کام کررہے ہیں ۔ ہم ایک خوشگوار دل کے ساتھ کے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ نریندرمودی حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کو عوام کے درمیان اختلافات کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں خطرناک کارکردگی سے ہماری جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔

انہوں نے ا س امید کا اظہار کیا ہے کہ ابھی بھی ہندوستانی جمہوریت سے ہمیں بڑی امیدیں ہی