آؤ معلومات حاصل کریں

پیارے بچو! آج ہم آپ کو دنیا میں موجود چند عجیب الخلقت جانوروں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ آپ ان کے متعلق جان کر یقینا حیران ہوجائیں گے۔
Poodle Moth:یہ کیڑا 2009ء میں ڈاکٹر آرتھرا ٹکر نے وینزویلا کے گرین سبانا، نامی خطے میں دریافت کیا۔ یہ ایک بھالو سے مشابہ ضرور ہے لیکن اس کی خصوصیات بھالو جیسی نہیں خیال کیا جارہا ہے یہ کیڑوں کے جی نس آر ٹریس خاندان سے تعلق رکھتا ہے، تاہم اس جانور پر تاحال تحقیق جاری ہے۔
Cyclops Shark:یہ ایک انتہائی نایاب شارک ہے۔ عام طور پر مچھلیوں کی دو آنکھیں ہوتی ہیں لیکن یہ مچھلی صرف ایک آنکھ کی حامل ہے۔ اپنی اس ایک آنکھ کی وجہ سے یہ شارک دیکھنے میں انتہائی خوفناک معلوم ہوتی ہے، یہ شارک میکسیکو کے سمندروں میں پائی جاتی ہے۔
Goliath Tiger Fish :یہ مچھلی کانگو دریا اور آفریقہ کی Tanganyika جھیل میں پائی جاتی ہے۔ اس مچھلی کے انتہائی بڑے اور تیز دانت ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ دوسری مچھلیوں کو اپنی خوراک بناتی ہے۔ ٹانگانائیکا کے قرب و جوار میں رہنے والوں کے مطابق یہ مچھلی انسانوں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک بھی کرچکی ہے۔