آؤمعلومات حاصل کریں

٭ دنیا کا سب سے بڑا شہر نیو یارک ہے ۔
٭ سب سے کم سونے والا جانور ہاتھی ہے ۔
٭ ناروے میں آدھی رات کو بھی سورج چمکتا ہے ۔
٭سکندر اعظم یوروپ میں پیدا ہوا ، ایشیا میں مرا اور امریکہ میں دفن ہوا ۔
٭ دنیا میں بہترین یاقوت ، زمرد اور ہیرا کشمیر میں پایا جاتا ہے ۔
٭ کوے کی آواز آسٹریلیا میں موت کی خبر ، نیوزلینڈ میں شادی کا پیغام اورنیوزلینڈ میں مہمان کی آمد سمجھی جاتی ہے ۔
٭ پھولوں کا ملک ہالینڈ کو کہا جاتا ہے ۔
٭سولہویں صدی عیسوی میں ایک اخبار نے ملکہ برطانیہ کو ایک زنجیر پیش کی جس کی پچاس کڑیاں تھیں۔ لیکن یہ زنجیر اتنی باریک تھی کہ اسے سفید کاغذ پر لکھا جاتا تو نظر آتی ۔ یہ بہت ہلکی پھلکی تھی ۔ اسے کسی طریقے سے مکھی کے پروں سے باندھا گیا تو مکھی اسے لے اُڑی ۔

نئے ترانے گاؤ بچو
غم سے مت گھبراؤ بچو
آگے قدم بڑھاؤ بچو
ہمت ہو تو مشکل آساں
اپنی منزل پاؤ بچو
علم کی شمعیں روشن کرکے
ظلمت دور بھگاؤ بچو
ہندو، مسلم ، سکھ، عیسائی
سب کو گلے لگاؤ بچو
جھوٹے کا انجام برا ہے
سچائی اپناؤ بچو
سال نیا ہے بات نئی ہو
نئے ترانے گاؤ بچو
مومن خاں شوق