آؤمعلومات حاصل کریں…!

٭ سب سے بڑا براعظم ایشیا ہے۔
٭ رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ’’روس‘‘ (Russia) ہے۔
٭ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ’’چین‘‘ (China) ہے۔
٭ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ’’ویٹی کن سٹی‘‘ (Vatican City) ہے۔
٭ دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ’’گرین لینڈ‘‘ (Green Land) ہے۔
٭ دنیا کا سب سے بڑا سمندر بحرالکاہل (Pacific Ocean) ہے۔
٭ دنیا کا سب سے سرد ترین مقام انٹارکٹیکا (Antarctica) ہے۔
٭ دنیا میں نمکین پانی کی سب سے بڑی جھیل ’’کیپسین سی‘‘ ہے۔
٭ دنیا میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ’’لیک سوپیریئر (Lake Superior) امریکہ میں ہے۔
٭ اولمپک گیمز کے جھنڈے میں پانچ دائرے بنے ہوتے ہیں۔