ہم فلسطینی تنازع کے حل کیلئے پختہ عزم رکھتے ہیں ۔ وزیر خارجہ روس سرگئی لاروف 

ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکہ کی مشرق وسطی میں امن عمل کی بحالی کیلئے مجوزہ صدر کی ڈیل ۱۹۶۷ء کی سرحدوں پر مشتمل ایک فلسطینی ریاست کی ضمانت دینے کیلئے کافی نہیں ہے ۔وہ دار الحکومت ماسکو میں مختلف فلسطینی گروپوں کے درمیان مکالمہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ انہو ں نے کہا کہ امریکہ اس مسئلہ کے حل کیلئے جان بوجھ کر نئے نئے حل تجویز کئے جارہے ہیں ۔

نئے حکمت عملیاں پیش کی جارہی ہیں ۔ امریکہ دو سال سے صدر کی ڈیل پیش کرنے کا وعدہ کرتا چلاآرہا ہے ۔ ماسکو میں بارہ فلسطینی گروپوں گاور تنظیموں کے درمیان سوموار سے تین روزہ بات چیت جاری ہے ۔ لاروف کے مطابق روس کے نزدیک اسرائیلی ، فلسطینی امن بات چیت میں فلسطینیوں کے درمیان اتحاد کو اولین ترجیح حاصل ہے ۔لاروف نے بتایا کہ امریکہ کی تجویز میں مشرق القدس دارالحکومت کے ساتھ فلسطینیوں کے قیام شامل نہیں ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم فلسطینی تنازع کے حل کیلئے پختہ عزم رکھتے ہیں ۔ یہ حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قرار دوں ، جنرل اسمبلی اور عرب امن اقدام سے ہوکر برآمد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب تک جو معلومات فراہم ہوئی ہے اس کے مطابق اس صدر کی مجوزہ ڈیل سے تنازع کے حل کیلئے جو کچھ اب تک حاصل ہوا ہے وہ سب لا حاصل ہوجائے گا ۔